ایران کی جانب سے اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

image

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔ اسرائیل پر حملے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیل کو وارننگ دی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی۔

اس سے قبل سپریم لیڈر کے ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی گئی اور اس پر ’نصر من اللہ و فتح قريب‘ درج ہے۔ اس ٹوئٹ کو چند منٹ میں سیکڑوں بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں یہ آیت لکھی’نَصْرٌ مِّنَ ٱللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ‘۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اب تک اسے سینکڑوں بار ری شیئر کیا جا چُکا ہے۔

اُنہوں نے ایک اور پوسٹ میں فارسی اور عبرانی زبان میں یہ بھی لکھا کہ اللّٰہ کی مدد سے مستقبل میں صیہونی حکومت اور اس کے خستہ حال ڈھانچے پر مزاحمتی حملے مزید مضبوط اور درد ناک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب سے 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.