اسرائیل نے یو این سیکرٹری جنرل کو ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی

image

اسرائیل نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے تل ابیب میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیرس کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی پرزور مذمت نہ کرنے پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ جو بھی ایران کے حملے کی مذمت نہیں کر سکتا تو وہ اس بات کا اہل نہیں کہ اسرائیل میں داخل ہو، یہ اسرائیل مخالف سیکرٹری جنرل ہیں۔

خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا بیان میں لکھا تھا میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسے فوری رکنا چاہیے، ہمیں سیز فائر کی اشد ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.