میں آپ کا سب سے بڑا فین ہوں ۔۔ عامر خان نے امیتابھ بچن کو اس بات کا کون سا ثبوت دے کر حیران کر دیا؟

image

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان امیتابھ بچن کے سب سے بڑے فین نکلے، ثبوت دے کر لیجنڈری اداکار کو بھی حیران کر دیا۔

بھارت کے مشہور شو "کون بنے گا کروڑ پتی" کی آنے والی قسط میں عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کریں گے، جس کا پرومو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر نے شو میں امیتابھ بچن کی سالگرہ بھی منائی اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے ایسا تحفہ پیش کیا کہ وہ گنگ رہ گئے۔

دراصل عامر نے بطور تحفہ اپنے سب سے بڑے فین ہونے کا ثبوت یوں دیا کہ انھوں نے امیتابھ بچن کی شادی کا برسوں پرانہ کارڈ ہی شو میں پیش کرڈالا۔

عامر خان نے ان سے سوال کیا کہ، کیا آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ جس پر امیتابھ نے بتایا کہ 3 جون 1973، آگے سے عامر نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت تو دیں۔

یہ سن کر امیتابھ لاجواب ہوگئے، پھر عامر نے انھیں ان کی شادی کا کرڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ کی شادی کا ثبوت ہے اور وہ آپ کی شادی کا کارڈ ہے ساتھ ہی انھوں نے کارڈ نکال کر بھی دکھایا اور کہا کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں۔ ان کی اس والہانہ محبت پر امیتابھ بچن زور سے ہنس دیئے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.