سال 2024 کے دوران ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلموں کا باکس آفس پر سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
شوبز کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ نے 10 ایسی فلموں کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے رواں برس باکس آفس پر نمایاں کاروبار کیا ہے۔ان فلموں میں ’ستری ٹُو‘ 620 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر، ’کالکی 2898 اے ڈی‘ 295 کروڑ جبکہ ’فائٹر‘ 215 کروڑ انڈین روپے کے بزنس کے ساتھ سرِفہرست رہیں۔چوتھا نمبر فلم ‘شیطان‘ کا ہے جس نے باکس آفس پر مجموعی طور پر 151 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا۔باکس آفس پر 108 کروڑ انڈین روپے کے بزنس کے ساتھ فلم ’منجیا‘ کا نمبر پانچواں ہے۔اس کے بعد 90 کروڑ انڈین روپے کے ساتھ فلم ‘کریو‘ چھٹے، 87 کروڑ انڈین روپے کے ساتھ فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ ساتویں جبکہ کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی فلم ’آرٹیکل 370‘ 84 کروڑ انڈین روپے کے بزنس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہی۔ فلم ’فائٹر‘ 215 کروڑ انڈین روپے کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی (فوٹو: فلم پوسٹر)باکس آفس پر نواں نمبر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ہے جس نے 66 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا۔فلم ’چاندُو چیمپئن‘ باکس آفس پر کمائی کے اعتبار سے دسویں نمبر پر رہی، اس فلم نے 65 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا۔باکس آفس کے یہ اعدادوشمار مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں اور ’کوئی موئی‘ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اعدادوشمار کی غیرجانبدارانہ تصدیق کی ہے۔