سابق کرکٹر کی والدہ کی گلا کٹی لاش برآمد

image

بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ پونے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 77 سالہ مالا اشوک انکولہ کی لاش دکن جمخانہ علاقے میں پربھات روڈ پر واقع ان کے فلیٹ میں جمعے کی دوپہر کو ملی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھر میں کام کرنے والی فلیٹ پر آئی اور دروازے پر بارہا دستک کے باوجود کسی نے جواب نہیں دیا، بعدازاں پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو مطلع کیا گیا جس کے بعد فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق دروازہ کھولے جانے پر سابق کرکٹر کی والدہ کی لاش کمرے میں پائی گئی، ان کا گلا کٹا ہوا تھا، ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ گلا خود سے کاٹا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا ہے اور کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مالا اشوک کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں۔

واضح رہے کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر سلیل انکولہ نے 1989 اور 1997 کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے، انہوں نے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ نومبر 1989 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس ٹیسٹ میں دو وکٹیں لی تھیں۔

فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی، انہوں نے 1998 میں 28 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سلیل انکولہ نے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل وکرال گبرال اور اِش کوئی ہے سمیت سنجے دت کی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.