اسرائیل پر حملے کی نگرانی کرنیوالے جنرل کو ایرانی سپریم لیڈر نے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا

image

اسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے سربراہ امیر علی حاجی زادے کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ’نشان فتح‘ سے نوازا۔

عرب میڈیا کے مطابق ’نشان فتح‘ کسی عسکری کامیابی پر دیا جانے والا ایران کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔

نشان فتح دیے جانے کا آغاز 1980 کی دہائی کی ایران عراق جنگ کے بعد ہوئی اور اب تک یہ اعزاز چند ہی لوگوں کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے پیر کے روز اسرائیل پر 190 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایران کی جانب سے حملے کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے بھی کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔

بعدازاں اسرائیلی فوج نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کی، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.