ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے پرامریکا کا اسرائیل کو مراعات دینے کی پیشکش

image

ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے پر امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مراعات دیے جانے کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی پیشکش پر اسرائیلی حکام نے جواب دیا ہے کہ ہم امریکا کی بات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں سنتے ہیں تاہم ہم اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کیلئے جو ممکن ہوا وہ کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے تو اسرائیل کو امریکا مراعات دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ اہداف اے، بی، سی کو نشانہ نہ بنائے اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے تو امریکا اسے مراعات دے گا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں قابل قبول اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو سفارتی تحفظ اور فوجی پیکج بھی دیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی پیشکش پر اسرائیلی حکام نے جواب دیا ہے کہ ہم امریکا کی بات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں سنتے ہیں تاہم ہم اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کیلئے جو ممکن ہوا وہ کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیلی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایرانی حملے کے بعد امریکا نے اسرائیل کے ساتھ اسرائیلی حملے کے ممکنہ ایرانی اہداف سے متعلق اسرائیلی حکام سے بات چیت شروع کردی تھی اور اس سلسلے میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے چیف جنرل مائیکل کوریلا اس وقت بھی اسرائیل میں موجود ہیں


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts