واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

image

واٹس ایپ صارفین جو چیٹ کے گہرے سبز رنگ کی تھیم سے بور ہو چکے ہیں، ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو صارفین کو اپنی چیٹس میں من پسند رنگ شامل کرنے کی اجازت دے گی۔

میٹا کی ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ مخصوص چیٹ تھیمز کو اپ ڈیٹ کر کے 20 مختلف رنگوں میں چیٹ تھیم کا انتخاب کرنے کے لیے فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

iOS 24.20.71 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ میں دستیاب اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو 22 الگ الگ تھیمز اور 20 رنگوں تک رسائی حاصل ہو گی جس سے ان کے حسب ضرورت آپشنز کو نمایاں طور پر وسعت ملے گی۔

صارفین ایپ سیٹنگز کے اندر ایک ڈیفالٹ چیٹ تھیم کا انتخاب کر سکتے ہیں جو تمام چیٹس پر لاگو ہو گا اور جو پوری ایپلی کیشن میں ایک مستقل رنگت اور تھیم فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.