ایکس پر عائد پابندی ختم

image

برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عائد پابندی ختم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈرا موریس نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ میں ایکس کی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ایکس پر پابندی ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایکس کی جانب سےلاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کے بعد دیا گیا۔

واضح رہے کہ برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

بعد ازاں برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو حکم جاری کیا تھا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.