ملتان ٹیسٹ: جو روٹ اور ہیری بروک کی سنچریاں، انگلینڈ نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی

image

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں۔

مہمان ٹیم انگلینڈ کو میزبان پاکستان کا اسکور برابر کرنے کےلیے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹ ابھی باقی ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ زیک کراولی 78، بین ڈکٹ 84 اور کپتان اولی پوپ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی سنچری مکمل کلی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری ہے۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کراؤلے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.