قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

image

انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق صبح تک شاہین شاہ اور نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ تھے، شاہین اور نسیم نے خود اسکواڈ سے دستبردار ہوئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین اور نسیم شاہ معمولی انجری کا شکار ہیں اور انجری سے بچنے کے لیے دستبردار ہوئے۔

اظہر محمود نے ڈراپ کرنے سے پہلے بابر اعظم سے بات کی، بابر اعظم کو بتایا گیا کہ آپ کو دو ٹیسٹ میچز سے ڈراپ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد آج قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ہے۔

دو سابق کپتانوں بابراعظم اور سرفراز احمد سمیت 6کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے جن میں فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں ، ابرار احمد ڈینگی بخار کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود پاکستانی اسکواڈ میں اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے دسمبر 2022 کے بعد سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ کسی اننگز میں نصف سنچری بھی اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

آؤٹ آف فارم بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ایک فلیٹ وکٹ پر جہاں انگلش بلے بازوں نے آسانی سے ڈبل اور ٹرپل سنچریاں اسکور کی، وہ دونوں اننگز میں صرف 35 رنز بناسکے اور یوں وہ گزشتہ 18 اننگز میں نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

اس خراب فارم کو دیکھتے ہوئے عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی، سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار، تجزیہ کار حسن چیمہ پر مشتمل پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی رائے دی، تاہم ان ملاقاتوں میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن کلیپسی شامل نہیں تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.