آئی سی سی نے ستمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ستمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

مینز میں سری لنکا کے کامندو مینڈس اور وویمنز میں انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ نے ستمبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز جیتا ہے۔

سری لنکا کے کامندو مینڈس کو ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمنس پر آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا، انہوں نے ستمبر 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 451 رنز بنائے۔

کامندو مینڈس نے ہم وطن پرباتھ جے سوریا اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شکست دے کر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

آئرلینڈ میں انگلینڈ کی سیریز میں شاندار کارکردگی پر ٹیمی بومونٹ کو ایوارڈ دیا گیا، انکے ساتھ آئرلینڈ کی ایمی میگوائر اور یو اے ای کی عائشہ اوزا ایوارڈ کیلئے نامزد تھیں۔

بومونٹ نے فروری 2021 کے بعد آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts