کامران غلام نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

image

پاکستان ٹیم کے بلے باز کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار سنچری بنا کر نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی۔

اس سے قبل، 2000 میں بنگلا دیش کے امین السلام نے بھارت کے خلاف ڈھاکا میں ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنائی تھی اور 24 سال بعد کسی کھلاڑی نے دوبارہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے سابق کھلاڑی سلیم ملک نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں سنچری بنائی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.