چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر متبادل آپشن کیا ہے؟

image

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آپشن نہیں ہے، بھارت کے پاکستان نہ جانے کی صورت میں متبادل آپشن پر غور ہو رہا ہے۔

ملتان میں برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا کہ کرکٹ کو براڈکاسٹنگ رائٹ کو بچانا چاہیے، بھارت کے پاکستان نہ جانے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات اب زیادہ ہو رہے ہیں، بھارت کے پاکستان میں جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے۔

رچرڈ تھامپسن کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا، بھارتی بورڈ کےسابق سیکرٹری جے شاہ جو اب آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے ان کا اس معاملے میں اہم کردار ہوگا، چند روز میں آئی سی سی کی میٹنگز ہیں ان میں آئی سی سی کے مختلف آپشن زیر غور آئیں گے۔

رچرڈ تھامپسن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان جب کھیلتے ہیں تو اس خطے میں سکیورٹی کے خدشات ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے نہ کھیلنے سے براڈکاسٹنگ رائٹس پر بہت منفی اثر پڑےگا اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے، اگر ایسے حالات آتے ہیں تو بہت سے آپشن دستیاب ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا لمحہ ہے اور امیدہے پاکستان میں پورا ایونٹ دیکھ سکیں گے، یہ معاملہ بھارت اور پاکستان کےدرمیان ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کوئی راستہ نکال لیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے مؤقف پر قائم ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اسٹیڈیمز کی تمام تزئین و آرائش تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی تمام ٹیموں اور فینز کے لیے ایک یادگار اور ورلڈکلاس ایونٹ ثابت ہوگا، آئی سی سی بورڈ نے پاکستان کو 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی تھی جس میں بھارت بھی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.