بیٹے کی پیدائش پر کرینہ کپور ڈپریشن میں کیوں چلی گئی تھیں؟ سالوں بعد اداکارہ کا انکشاف

image

بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ پہلے بیٹے کی پیدائش پر وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے دسمبر 2016 میں اپنے پہلے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا اور اس کا نام تیمور علی خان رکھا۔

بیٹے کا نام مغل بادشاہ تیمور کی نسبت پر رکھے جانے کے باعث بھارت میں ایک اُدھم برپا ہوگیا تھا، ننھے تیمور کا خیر مقدم کرنے کے بجائے ملک بھر میں نام کو تبدیل کروانے کے سلسلے میں احتجاج شروع ہوگئے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ، شادی کے بعد بیٹے تیمور کے نام پر کھڑے ہونے والے تنازع کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، تیمور کے نام پر ہونے والے ڈرامے نے انہیں ذہنی طور پر کافی متاثر کیا۔ میں یہ سوچتی تھی کہ لوگ میرے بیٹے کے نام کے بارے میں اتنی بات کیوں کر رہے تھے؟ اور جب بیٹے کی جانب دیکھتی تھی تو سوچتی تھی کہ جس کیلئے اتنا ڈرامہ کیا جارہا ہے اسے تو معلوم بھی نہیں ہے کہ محض اس کے نام پر باہر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ، آج لوگ وہ ساری باتیں بھول گئے اور تیمور کے نام کو قبول کرتے ہوئے اسے بے تحاشہ پیار بھی کرنے لگے، جس سے میں مطمئن ہوں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.