سنگین جرم کے کیس میں صرف 10 روپے کا ہرجانہ۔۔ عدالت نے عجیب و غریب فیصلہ کیوں سنایا؟

image

مدھیہ پردیش کے شہر گوالیر میں 71 سالہ خاتون کو 11 سال پرانے منشیات کیس میں انوکھی سزا سنائی گئی، جس نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچا دی ہے۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ 2013 میں پولیس نے ہجیرا کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے 950 گرام منشیات برآمد کی تھیں۔ لیکن گزشتہ گیارہ سالوں میں جاری رہنے والے طویل ٹرائل کے دوران، یہ انکشاف ہوا کہ ضبط شدہ منشیات کی مقدار دراصل 1 کلوگرام تھی، کیونکہ اس کا وزن بیگ سمیت کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے کیس کو خصوصی عدالت میں بھیجا گیا۔

آج عدالت میں پیشی کے دوران، 71 سالہ خاتون نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ وہ مزید یہ کیس نہیں لڑ سکتیں، کیونکہ وہ گزشتہ گیارہ سالوں سے اس جھمیلے میں الجھی ہوئی ہیں اور تھک چکی ہیں۔ انہوں نے عدالت کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام الزامات قبول کرتی ہیں تاکہ اس پریشانی سے جان چھوٹ سکے۔

عدالت نے خاتون کی عمر اور ان کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روز کی جیل اور 10 روپے کے جرمانے کی سزا سنا کر کیس ختم کر دیا۔ یہ فیصلہ سن کر سب حیران رہ گئے اور یہ دلچسپ سزا جلد ہی سوشل میڈیا کا موضوع بن گئی، جہاں لوگوں نے خاتون کے صبر اور عدالت کے انوکھے فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.