ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا لیکن انہوں نے شکریہ تک ادا نہیں کیا، ٹرمپ کا شکوہ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیل یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نےجنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ اتنی بے وقوفی سےکیوں کیا، آیت اللہ خامنہ ای ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے جنگ جیت گئے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے، ایماندار شخص کے لیے جھوٹ بولنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو عالمی نظام میں واپس آنا ہوگا ورنہ ان کے لیے حالات مزید خراب ہوں گے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں پابندیاں ہٹانے اور دیگر چیزوں پر کام کررہا تھا، میرے اقدامات سے ایران کو مستحکم بحالی کا بہتر موقع مل سکتا تھا تاہم غصے، نفرت اوربیزاری بھرے بیان نے میرا یہ کام فوراً روک دیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.