چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کیلئے ایک اور آپشن تجویز

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بھارتی ٹیم کے لیے ایک اور آپشن سامنے آگیا۔

پاکستان نے آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے اور ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت پاکستان نہ آنے کیلئے مختلف بہانے تلاش کررہا ہے، ان بہانوں میں سکیورٹی پر خدشات کا اظہار بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب بھارتی بورڈ کو پاکستان میں میچ کھیل کر وطن واپس جانے کی بھی آفرکی ہے، میچ کھیلنے کے بعد چندی گڑھ یا نئی دہلی ٹریول کرنے کی تجویزرکھی گئی ہے۔

پیشکش کے مطابق پاکستان میں میچ کھیلنے کے بعد بھارتی ٹیم اگرچاہے تو ان شہروں میں سے کسی ایک میں قیام کرسکتی ہے ، رہائش کے لیے دہلی یا چندی گڑھ رہنے کا آپشن سکیورٹی خدشات کے باعث دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کو ممکن بنانے کے لیے آپشن کھلے رکھے ہیں، میچ کے بعد 'ٹریول بیک' کئی آپشنز میں سے ایک آپشن ہے جس میں بھارت میچ کی صبح آئے اور میچ کھیل کر واپس چلا جائے کا آپشن شامل ہے۔

اس کے علاوہ پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونے والے رابطوں کے دوران مختلف آپشنز پر بات ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھارت کے میچز ایک کی بجائے دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آچکی ہے جب کہ پی سی بی لاہورکے ساتھ دوسرے وینیو راولپنڈی کو رکھنے پر رضامندی ظاہرکرچکا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے 3 گروپ میچزلاہورمیں (زیادہ ٹریولنگ نہ ہونے کی وجہ سے) شیڈول ہیں۔

تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بھارتی حکومت کوکرنا ہےلیکن بھارتی حکومت یا بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.