نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جب کہ بھارت کے ریشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جب کہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، روہت شرما، شُبمن گل اور ورات کوہلی کی بدستور دوسری ، تیسری اورچوتھی پوزیشن ہے۔

پاکستان کے فخر زمان کی رینکنگ میں 9 ویں پوزیشن ہے۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، راشد خان کی دوسری اور کلدیپ یادیو کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کےشاہین آفریدی 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ون ڈے کی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ سکندر رضا دوسرے اور گلین میکسویل کی تیسری پوزیشن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.