نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کو گھر میں ہی ڈھیر کردیا

image

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے شکست دی۔

کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.