ٹیم میں ہونیوالی گروپ بندی پر محمد رضوان بول پڑے

image

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں لیکن میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ سے متعلق باتیں سنتا ہوں، ہاں میں گروپ کا حصہ ہوں اور میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کل بھی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھا تھا اور مشاورت ہوئی، ہمارا فوکس طویل مدت کا ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور مینٹور ایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے ایونٹس کے لیے اچھا کمبی نیشن بن جائے،چیمپئنز کپ میں سب نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا جب کہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.