ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ کیوں دیا؟ مکی آرتھر کا اہم انکشاف

image

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے مستفعی ہونے پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے معاملے پر کوچ سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لکھا ’آپ ٹیم کی سلیکشن کوچ کی رائے کے بغیر نہیں کر سکتے، کوچ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر انداز میں جانتا ہے‘۔

انہوں نے کہا ’کوچز کو کھلاڑیوں سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہیے اور کھلاڑیوں کو واضح رول دینا چاہیے اور ان کی کارکردگی کا فیڈ بیک دینا چاہیے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سلیکشن کے معاملات میں کوچ کے کردار کو نظر انداز نہیں کرسکتے، اس حوالے سے کوچ کے کردار کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے کوچ مقرر کردیا۔

گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.