خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

image

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سرمایہ کاری سمٹ کے دوران مکالمہ کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ان کا ملک خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب علاقائی مسئلوں میں الجھنے کے بجائے آگے بڑھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انھوں نے کہا غزہ میں جنگ بندی کےلیے راہیں ہموار کرنے کےلیے کوششیں کر رہے ہیں، غزہ کے شمالی علاقوں میں اسرائیل کی جنگی کارروائیاں نسل کشی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری توجہ دو ریاستی حل کو کامیاب کرنے پر مرکوز کی ہوئی ہے، خود ارادیت اور آزاد خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق ہے۔

انھوں نے کہا فلسطینی ریاست کو بلا تاخیر اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل ہونی چاہیے، سعودی عرب غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کےلیے مذاکرات ہمیشہ اسرائیل کے ناجائز مطالبات کے باعث ناکام رہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو کشیدگی نہ بڑھانے کی صلاح دی، ایران نے بتا دیا تھا موجودہ کشیدہ صورتحال کسی بھی طرح اسکے لیے سود مند نہیں۔

انھوں نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو صحیح ٹریک پر لاکھڑا کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.