دل کو چُھو لینا زندگی بھر کے لیئے ۔۔ ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کی پوسٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

image

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی جانب سے بریک اپ کی تصدیق کے بعد ملائیکہ اروڑا کی ایک پوسٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

چند روز قبل ارجن کپور نے روہت شیٹی کی فلم سنگھم کی پروموشن کے موقع پر تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیا تھا۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کے بریک اپ کی خبر عام ہوگئی۔

اور اب ملائیکہ اروڑا کی جانب سے بھی ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی گئی ہے، جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

ملائیکہ نے اپنی اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے، "دل کو ایک لمحے کے لیے چُھو لینا، زندگی بھر کے لیے روح کو چُھو لینے کے مترادف ہے۔"

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فالوورز کو گڈ مارننگ بھی وش کیا۔

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا نے 2017ء میں ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد 2018ء میں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تھی۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.