سابق پاکستانی کرکٹر افغانستان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

image

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے پرجوش ہوں ۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم کو بطور بولنگ کو جوائن کیا ہے۔

خیال رہےکہ افغانستان انڈر 19 ٹیم یو اے ای میں سہہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گی۔

سہہ فریقی سیریز پاکستان افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جائے گی۔

رانا نوید الحسن افغانستان کے نیشنل ہائی پرفارمنس بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts