معروف کرکٹر سے بڑی پابندی ہٹالی گئی

image

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سے پابندی ہٹالی گئی۔ پابندی ہٹانےکے بعد انہیں بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی کپتانی کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔

سڈنی تھنڈرکی جانب سے بھی ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے کرس گرین ٹیم کے کپتان تھے۔ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپر کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نےتاحیات لیڈر شپ بین لگادیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے اس پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔

دو ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسر نو جائزہ لیا تھا۔ اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھالی۔ اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ یہ پابندی 3رکنی پینل نےڈیورڈ وارنر کے تمام معیار پر پورے ہونے پر اٹھائی ہے۔

ڈیوڈ وارنرانٹڑنیشنل کر کٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں۔

کپتانی دوبارہ ملنے پر اپنے خٰیالات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑی نے کہا کہ میرے نام کے آگے کپتان لکھا گیا ہے، مجھے اس کی بہت زیادہ خوشی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.