تازی ہوا برائے فروخت.. اس جگہ کی ہوا میں کیا خاص بات ہے جو ڈبوں میں ملنے لگی؟

image

دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی نے کئی ممالک کی فضا کو انسانی صحت کے لیے خطرناک بنا دیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کی خواہش ہے کہ انہیں تازہ اور صاف ہوا ملے، اور اب ایک ملک نے اس ضرورت کو تجارتی طور پر پورا کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے۔

اٹلی، جو اپنے قدرتی حسن اور صاف ستھری فضاؤں کے لیے مشہور ہے، نے خالص ہوا کو کین میں بند کر کے فروخت کرنے کا انوکھا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اٹلی کی کمیونیکیشن کمپنی "اٹلی کمیونیکا" نے جھیل کومو کی تازہ ہوا کو کین میں بھر کر عالمی منڈی میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ فی کین کی قیمت 11 ڈالرز مقرر کی گئی ہے، اور اس میں جھیل کومو کی 100 فیصد تصدیق شدہ خالص ہوا موجود ہوتی ہے۔

جھیل کومو، جو نہ صرف اٹلی کے شہریوں بلکہ عالمی سیاحوں میں بھی مقبول ہے، ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ 2023 میں 5.6 ملین سے زائد سیاحوں نے اس جھیل کا دورہ کیا۔ کمپنی نے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، جھیل کومو کی ہوا کے کین فروخت کرنے کے لیے ایک ای کامرس پلیٹ فارم بھی شروع کیا ہے۔

اس منفرد اقدام کا مقصد نہ صرف سیاحوں کی دلچسپی کو فروغ دینا ہے بلکہ ان افراد کو بھی تازہ اور صاف ہوا فراہم کرنا ہے جو آلودگی سے پریشان ہیں۔ جھیل کومو کی خوبصورتی اور اس کی ہوا کی صفائی کے باعث یہ مقام دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہاں کئی مشہور فلموں کی شوٹنگز بھی ہو چکی ہیں، جیسے "House of Gucci" اور "Casino Royale"۔ اب، یہ قدرتی ہوا عالمی سطح پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.