بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔
بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، جو کہ ہم پاکستان کو لکھ کے دے چکے ہیں۔
بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات سےحکام کو آگاہ کردیاکہ وہ نیوٹرل وینیوزپرمیچزکھیلنا چاہتی ہےاوراس کے لیے دبئی بہترین جگہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔