چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے آنے سے انکار کی خبروں پر محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کے دعوے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیاہے اور نہ ہی کوئی خط لکھا گیاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہناتھا کہ 2ماہ سے بھارتی میڈیا پر پاکستان نہ آنے کی خبریں چل رہی ہیں، بھارتی بورڈ سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی، پی سی بی سےابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا،نہ کوئی خط لکھاگیا، کرکٹ کوسیاست سےالگ رکھاجائے، ہم نےہمیشہ اچھارویہ دکھایا،ہرباراچھےکی توقع نہ کریں۔

ان کا کہناتھا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوری تیاریاں کر رہا ہے، بھارتی ٹیم سے متعلق معاملے پر حکومت فیصلہ کرے گی، بھارتی ٹیم سے متعلق فیصلہ پی سی بی نہیں کرے گا، ہر ملک کی خواہش ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو، سب چاہتے ہیں پاکستان جائیں اور ٹورنامنٹ کھیلیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تحریری طور پر رابطہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈکی جانب سے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا گیا،ایسی کوئی صورتحال ہے تو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے،کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھا جائے،ہم نے ہمیشہ اچھا رویہ دکھایا،ہر بار اچھے کی توقع نہ کریں،پی سی بی چیمپئنزٹرافی کیلئے پوری تیاریاں کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.