طیب اکرام بلا مقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

image

پاکستان کے طیب اکرام 8 برس کیلئے بلا مقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

عمان کے شہر مسقط میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایف آئی ایچ کانگریس کے 49 ویں اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

ایف آئی ایچ نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر کی مدت کو 4 سال سے بڑھا کر آٹھ برس کیا۔ اجلاس میں نئے صدر کے انتخاب کےلیے موجودہ صدر طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا اور وہ بلا مقابلہ ایف آئی ایچ کے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔

طیب اکرام ایف آئی ایچ کے 8 سالہ مدت کےلیے صدر منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔

طیب اکرام دوسال قبل بھارت کے نریندربٹرا کے استعفے کے بعد ایف آئی ایچ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.