چیمپئنز ٹرافی 2025: انڈین ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

image

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

کرکٹ سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ انڈین حکومت کی ہدایت پر وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے۔

واضح رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین مختلف مقامات پر آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔

’کرک انفو‘ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے پاکستان کے دورے سے انکار کے بعد متوقع طور پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ایک متبادل منصوبہ ترتیب دینا ہوگا جو کہ غالبا ہائبرڈ ماڈل ہو گا۔

اس ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی دیگر ٹیمیں پاکستان اور کسی دوسرے مقام پر میچز کھیل سکتی ہیں۔

کرک انفو کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں دو ممالک دبئی اور سری لنکا زیر غور ہیں جہاں ممکنہ طور پر میچز کھیلے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈین میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انڈین ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ’دو ماہ سے انڈین میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آرہی، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو ہمیں قابل قبول وہی ہوگا جو تحریری طور پر ہمیں جواب دے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ہم اس پر بات کریں گے۔‘

’جہاں تک انڈین میڈیا کی رپورٹس کا تعلق ہے تو اس کے ساتھ کوئی تحریری خط ہو گا جو آئی سی سی ہمیں دے گا، تاہم ایسا کوئی بھی خط پی سی بی تک نہیں پہنچا۔‘

’ہم آج بھی چاہتے ہیں کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاییے، ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے جو تیاری کر رہے ہیں وہ ایسے ہی جاری رکھیں گے اور یہ ایک کامیاب ٹورنامنٹ ہوگا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.