ٹیم میں حارث رؤف کو کس نام سے بلاتے ہیں؟ شاہین آفریدی نے دلچسپ نام کے ساتھ اس کے ساتھ جڑا راز بھی بتا دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک نیا منفرد لقب سامنے آیا ہے، جو ان کے تیز رفتار بولنگ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان نے حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 22 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی، جس میں حارث رؤف کی شاندار کارکردگی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

تین میچوں پر مشتمل اس سیریز میں حارث رؤف نے دس وکٹیں حاصل کرکے اپنی دھاک بٹھا دی اور انہیں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔ اس کامیابی کے بعد ان کے ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی خصوصی گفتگو میں ان سے دلچسپ مکالمہ کیا۔

اس انٹرویو میں ایک منفرد انکشاف یہ ہوا کہ حارث کو ٹیم میں 'حارث 150' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ شاہین نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ لقب ان کی برق رفتار بولنگ کی بدولت دیا گیا ہے۔

حارث نے سیریز کی جیت کو اپنی ٹیم کی محنت اور اللہ کے فضل کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ آسٹریلوی سرزمین پر 22 سال بعد یہ کامیابی حاصل کرنا ایک عظیم لمحہ ہے۔ انہوں نے ٹیم کے اندرونی ماحول کو دوستانہ اور مثبت قرار دیا۔

آسٹریلوی بیٹر میکسویل کو تینوں میچوں میں آؤٹ کرنے کے حوالے سے حارث کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف کوئی خاص حکمت عملی نہیں تھی، مگر میکسویل جیسے بیٹر کو پویلین بھیج کر اعتماد میں اضافہ ہوا۔ جب شاہین نے ان سے پوچھا کہ سیریز کی سب سے پسندیدہ وکٹ کون سی تھی، تو حارث نے مسکراتے ہوئے میکسویل اور مارنس لبوشین کی وکٹوں کو اپنا فیورٹ قرار دیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.