انڈیا چیمپیئن ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ انڈیا آئندہ سال فروری میں ملک کے تین شہروں میں کھیلے جانی والے چیمپیئن ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان سمیع الحسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انڈین بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپیئن ٹرافی 2025 کے لیے اس کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔‘

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی نے مشاورت اور رہنمائی کے لیے ای میل حکومت کو بھیج دی ہے۔

آئندہ سال 19 فروری سے 19 مارچ کو چیمپیئن ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین شہروں لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے تاہم اس ایونٹ کا شیڈول انڈیا کی جانب سے جواب کے بعد فائنل ہونا تھا۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اس سے قبل کسی بھی ہائببریڈ ایونٹ کے انعقاد کے امکان کو مسترد کر چکے ہیں جب اس سے پہلے بھی انڈیا نے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے تھے۔

محسن نقوی نے سنیچر کو کہا تھا کہ ’پاکستان ماضی میں انڈیا کے ساتھ اچھا رویہ رکھتا آیا ہے اور ہم یہ واضح کرنا چاہیں گے کہ انڈیا کو ہر دفعہ ہم سے دوستانہ رویے کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔‘

’اگر وہ چیمپیئن ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آتا تو حکومت بھی فیصلہ کرے گی کہ کیا ہمیں مستقبل کے ایونٹس کے لیے ہمیں انڈیا جانا چاہیے۔ اس کا فیصلہ پی سی بی نہیں کرے گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.