پاکستان اور بھارت کی سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے، بشری انصاری

image

سینئر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے۔

بشری انصاری نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈرامے کبھی میں کبھی تم کو بھارت میں بھی بہت دیکھا اور پسند کیا گیا ہمارے بچے تو وہاں ہٹ ہوچکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد نہ ہوتی یہ جھگڑے نہ ہوتے تو آج ہمارے نواجون اداکار بھارت میں  پہلے نمبر پر ہوتے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کبھی میں کبھی تم میں تمام اداکاروں نے بیحد دل سے کام کیا اور خاص کر فہد مصطفی نے سالوں بعد ڈرامے میں واپسی کی اور اس نے آکر سب کو اڑا دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.