ٹائسن اور جیک پال میں فیصلہ کُن فائٹ، نیٹ فلکس پر 28 کروڑ سبسکرائبرز کے لیے مُفت

image

ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت جیک پال کے درمیان فیصلہ کن میچ آج جمعے کو نیٹ فلکس پر دکھایا جائے گا۔

بین الاقوامی سطح پر دلچسپی کا حامل یہ میچ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا جب 58 سالہ مائیک ٹائسن اور 27 سالہ جیک پال مدمقابل ہوں گے۔

یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے جیک پال نے 2018 میں باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

باکسنگ کا یہ میچ نیٹ فلکس کے 28 کروڑ سبسکرائبر بغیر اضافی فیس ادا کیے دیکھ سکیں گے۔ عام طور پر باکسنگ کے میچز امریکی چینل ایچ بی او پر نشر ہوتے رہے ہیں تاہم اس مرتبہ نیٹ فلکس پر دکھایا جانا ایک خوشگوار تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے۔

امریکی شہر سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے مارکیٹنگ ماہر بوب ڈورفمن کا کہنا ہے کہ سپورٹس کی نشریات اب سٹریمنگ سروس پر منتقل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

باکسنگ میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’یہ دو بہت بڑی شخصیات ہیں اور یہ میچ سٹریم کیا جانے والا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘ 

سال 2018  میں ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایچ بی او نے اعلان کیا تھا کہ وہ باکسنگ کے لائیو میچز دکھانے کی روایت ختم کر رہا ہے جس کے بعد سپورٹس کی نشریات میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا تھا۔

مائیک ٹائسن اور جیک پال کے درمیان باکسنگ میچ ریاست ٹیکساس کے آرلنگٹن سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

نیٹ فلکس پر پہلی مرتبہ کوئی باکسنگ میچ لائیو دکھایا جائے گا اور جس کے نشریاتی حقوق صرف سٹریمنگ سروس کے پاس ہی ہیں۔

میچ کی نشریات کے دوران روایت کے برعکس اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے بلکہ سپانسرز کے پیغامات لائیو ایونٹ کے دوران ہی چلائے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.