ٹائسن، جیک پال باکسنگ مقابلہ : نیٹ فلکس پر چھ کروڑ صارفین نے دیکھا

image
عالمی شہرت یافتہ ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن اور معروف یوٹیوبر جیک پال کے درمیان باکسنگ مقابلہ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے چھ کروڑ گھرانوں میں نیٹ فلکس پر دیکھا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق نیٹ فلکس نے بتایا ہے گذشتہ روز سنیچر کو یہ دلچسپ مقابلہ نیٹ فلکس پر لائیو نشر کیا گیا جو کہ ساڑھے چھ کروڑ سٹریمز تک پہنچ گیا۔

27 سالہ فائٹر جیک پال اور 58 سالہ سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ جیک پال نے تیسرے ہی راؤنڈ میں یکطرفہ طور پر جیت لیا۔

نیٹ فلکس کے مطابق اس میچ سے قبل آئرلینڈ کی لائٹ ویٹ چیمپیئن کیٹی ٹیلر اور پورٹو ریکو کی فیدر ویٹ چیمپیئن امندا سیرانو کے درمیان ہونے والے باکسنگ کے مقابلے میں تقریباً پانچ کروڑ سبسکرائبرز نے دیکھا۔

نیٹ فلکس نے اپنے بیان میں کہا ہے ’پیشہ ور خواتین باکسر کے مابین ہونے والا یہ مقابلہ ممکنہ طور پر امریکی تاریخ میں خواتین کے کھیلوں کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہو گا۔‘

خواتین باکسرز کا مقابلہ آئرلینڈ کی لائٹ ویٹ چیمپیئن  اور پورٹو ریکو کی فیدر ویٹ چیمپیئن کے مابین ہوا۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز

آؤٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ Downdetector کے مطابق میچ کے لائیو سٹریم کے دوران کچھ رکاوٹیں آئیں، 90 ہزار سے زائد  نیٹ فلکس صارفین نے میچ کے دوران بندش کی اطلاعات  دیں۔

امریکہ میں تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی بندش کے بعد سٹریمنگ پلیٹ فارم سنیچر کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.