تیسرا ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

image

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تین ٹی20 میچز کی سیرز کا آخری میچ ہوبارٹ کے ننجا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ 

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ’ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ خان وکٹ کیپر ہوں گے۔‘

’فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ جہانداد خان بولنگ کروائیں گے۔‘  

پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی20 میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ خان، عثمان خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں میتھیو شورٹ، جیک فریسر، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ،  ایرون ہارڈی،  زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلیس، سپینسر جانسن اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔ 

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے (فوٹو: پی سی بی) 

آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج جیت درکار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.