بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید

image

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے کے وقت محمد عفیف حزب اللہ کی حمایت یافتہ جماعت باتھ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملے سے قبل کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔

لبنان کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے راس البنا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 4 افراد شہید ہوئے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts