تیسرا ٹی20: ابتدائی دو وکٹوں کے نقصان کے بعد، آسٹریلیا کی بیٹنگ مستحکم

image

تین ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا اور پاکستان ہوبارٹ کے ننجا سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔

آسٹریلیا کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے آٹھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 57  رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی ساری ٹیم 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 117 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی اننگز

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو شورٹ اور جیک فریسر نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تاہم پاکستان جلد ہی ابتدائی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب رہا۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ تیسرے اوور کی پہلی گیند پر میتھیو شورٹ کی صورت میں گری۔ میتھیو شورٹ دو رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عرفان خان کو کیچ تھما بیٹھے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے بطور اوپنر اننگز کا آغاز کیا۔ 

پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان اس وقت ہوا جب صاحبزادہ فرحان دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد حسیب اللہ خان ون ڈاؤن پچ پر اترے اور بابر اعظم کے ہمراہ آسٹریلوی بولرز کو ٹف ٹائم دیا۔

حسیب اللہ خان نے تین چوکوں کی مدد سے 24 انفرادی رنز کی مدد سے ٹیم کا سکور 61 رنز تک پہنچایا۔ وہ ساتویں اوور کی آخری گیند پر باؤنڈری کھیلنے کی کوشش میں کیچ تھما بیٹھے۔

حسیب اللہ خان کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن بُری طرح لڑکھڑا گئی۔ پاکستان کے بیٹرز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔

بابر اعظم چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر پویلین لوٹے (فوٹو: اے ایف پی)

عثمان خان تین، کپتان سلمان علی آغا ایک، بابر اعظم 41، عباس آفریدی ایک اور عرفان خان 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں 13ویں اوور میں 92 رنز پر پاکستان کی سات وکٹیں گر گئیں۔

اس کے بعد جہان داد خان پانچ، شاہین شاہ آفریدی 16 اور سُفیان مقیم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حارث رؤف صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی ساری ٹیم 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 117 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تاہم پاکستان کی جانب سے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکے۔

آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج جیت درکار ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ خان، عثمان خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون

میتھیو شورٹ، جیک فریسر، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ،  ایرون ہارڈی،  زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلیس، سپینسر جانسن اور ایڈم زامپا آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.