اسرائیل: بیروت سمیت لبنان کے مختلف شہروں پرحملے، مزید 5 شہری شہید

image

لبنان میں بھی اسرائیلی سفاکیت جاری ہے، بیروت سمیت کئی شہروں میں حملوں سے مزید پانچ شہری شہید، جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملے میں اسرائیلی شہروں پرسو سے زائد راکٹ اور ڈرونز داغ دیئے،تل ابیب میں کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی،حیفا میں ایک خاتون ہلاک اورتیس افراد زخمی ہوگئے۔

چوبیس گھنٹوں کےدوران چھتیس شہادتوں کی تصدیق کی گئی،شہدا کی تعداد تین ہزار پانچ سو سولہ ہوگئی،دوسری جانب اسرائیلی حملوں کا حزب اللہ کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا،

حملے میں اسرائیلی شہروں پرسو سے زائد راکٹ اور ڈرونز داغ دیئے،تل ابیب میں کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی،حیفا میں ایک خاتون ہلاک اورتیس افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے،جبالیہ،نصیرات اورخان یونس میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سےکمال عدوان اسپتال کےڈاکٹر خاندان کے سترہ افراد شہید،چوبیس گھنٹےمیں مزید اسی فلسطینی شہید ہوگئے،مغربی کنارے سےمزید دس نوجوانوں کو گرفتارکرلیا گیا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts