دوحہ میں حماس کا سیاسی دفتر بند کرنے کی خبروں پر قطر کا ردعمل

image

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر میں حماس کا پولیٹیکل آفس بند کرنے کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنماؤں کو قطر چھوڑنے کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ دوحہ میں حماس کا پولیٹیکل آفس بند کرنے کا فیصلہ کیا تو قطری وزارت خارجہ اعلان کرے گی۔ غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس کی نامزد مذاکراتی ٹیم فی الحال قطر سے باہر ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس کا پولیٹیکل آفس مصالحت کاری کیلئے قائم کیا گیا، مصالحت کاری ختم ہوجائے تو آفس از خود غیر فعال ہوجاتا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امن مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی دی تو قطر ثالثی کروانے سے دریغ نہیں کرے گا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts