توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی روبکار جاری کر دی

image

توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کی۔  عدالتی روبکار میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی، بانی پی ٹی آئی کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہائی دی جائے۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 10لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.