سیاسی فائدے کے لیے سعودی عرب کا نام استعمال کرنا افسوسناک ہے: اسحاق ڈار

image

پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کی شب پی ٹی آئی کے سربراہ کی اہلیہ کے متنازع دعوے پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب قریبی دوست اور بھائی ہیں اور دونوں کا تعلق باہمی احترام پر مبنی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ کے متنازع بیان کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ترقی و خوشحالی کے سفر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ 

جمعے کو نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات پر فخر ہے جس نے پاکستان کا اچھے برے وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔‘

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے سعودی عرب کا نام استعمال کرنا افسوسناک اور اضطرابی ذہنی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ ’سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہیں۔‘ 

دریں اثنا جیو ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) باجودہ کے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی اہلیہ کے متنازع دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.