بشریٰ بی بی نے سعودی عرب پر الزام نہیں لگایا ، حکومت احتجاج سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے ، تحریک انصاف

image

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے متعلق سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے جا رہے ہیں ، بشریٰ بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی۔

خانہ کعبہ جا کر کہہ سکتا ہوں بشریٰ بی بی کی بات جھوٹ ہے ، جنرل ( ر ) باجوہ

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، محمد بن سلمان اور بانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں، حکومت ان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا ہے، احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.