پنجاب بھر میں 3 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ

image

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تین دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہو گا، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔

 فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی

ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.