حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے

image

حزب اللہ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے 3 فوجی اڈوں، صفد شہر اور اسرائیل کے شمال میں دو بستیوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے کامیابی سے ٹارگٹ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہائفہ شہر کے شمال مغرب میں لبنان کی سرحد سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسرائیلی فوج کے استیلا مارس بحری اڈے اور اسرائیلی فضائیہ کے ہائفہ ٹیکنیکل بیس کو متعدد میزائلوں سے کامیابی سے ٹارگٹ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عقہ شہر کے شمال میں واقع شیراگا ملٹری بیس اور گولانی بریگیڈ کے کمانڈ سینٹر کو بھی میزائلوں اور کامی کاز ڈراونزسے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

شمالی اسرائیل میں واقع شہر صفد اور دو بستیوں کو متعدد میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا جبکہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کے دو مقامات کو ہدف بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لبنان کے جنوب میں واقع سیبن قصبے میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لبنان کے جنوب میں واقع قصبوں خیام اور شیما میں اسرائیلی فوج کے دو ”مرکاوا” قسم کے ٹینکوں کو میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا، جس سے اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور اسرائیلی جنگی طیاروں کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں لبنان کی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے مشرق میں واقع بعلبیک کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں 47 افراد شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بعلبیک-ہرمل کے گورنر بشیر حضر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بعلبیک کے کئی علاقوں پر بمباری کی ان حملوں میں 47 افراد شہید جبکہ 22 شدید زخمی ہوگئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ملبے تلے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.