انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

image

گواسکر بارڈر ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

وزڈن کرکٹ کے مطابق انڈیا پرتھ کے آپٹس سٹیڈیم میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ 

بڑے مارجن کی جیت کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر انڈیا61.11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ چکی ہے اور آسٹریلیا کی 57.69 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تنزلی ہو گئی ہے۔

انڈیا نے ٹیسٹ جیتنے کے لئے آسٹریلیا کے سامنے 534 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا 238 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ 

انڈین کپتان جسپریت بمراہ کی قیادت میں انڈین بولرز نے دونوں اننگز میں آسٹریلیا کے بیٹرز کو مسلسل مشکل میں ڈالے رکھا۔ 

میچ کے آغاز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا نے پہلی اننگز میں 150 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انڈین بولر اور کپتان جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کی ٹیم کو 104 رنز تک محدود رکھا۔

پہلی اننگ میں 46 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگ میں یشسوی جیسوال اور ویراٹ کوہلی کی سینچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر انڈیا نے 487 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کی۔ 

یشسوی جیسوال نے 161 رن بنائے جبکہ وراٹ کوہلی 100 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے سامنے 534 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹاپ آرڈر کے 4 بیٹر 29 رنز پر گنوا دییے۔

اس میچ میں 136 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کے ٹاپ فو بیٹرز سال 1888 میں مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں 38 رنز پرآؤٹ ہوئے تھے۔ 

دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی طرف سے 89 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ نمایاں رہے، مچیل مارش نے 47 رنز کی اننگ کھیلی۔

انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 3، 3 وکٹیں حاصلی کیں، واشنگٹن سندر نے دو جبکی ہرشت رانا اور نتیش کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

واضح رہے انڈیا کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ آسٹریلیا کے خلاف دوسری بڑی فتح ہے۔ اس سے قبل 1978 میں سڈنی ٹیسٹ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 2 رنز سے شکست دی تھی۔ 

وراٹ کوہلی انڈیا کے وہ چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں، جو 30 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ سینچریز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

دوسری جانب انڈیا کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں ایک اور سینچری بنا کر مزید دو نئے اعزاز اپنے نام کیے۔

وہ نہ صرف آسٹریلیا کے سر ڈونلڈ بریڈمین سے آگے نکل گئے ہیں بلکہ 30 سینچریز کرنے والے انڈیا کے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیسٹ میں اپنی پچھلی سینچری کے 500 روز بعد کرکٹ کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.