بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے,بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا، بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے، بشریٰ بی بی نے جگہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈا پور کی براہ راست ملاقات ہوئی، محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں ان سے بھی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی طور پر رہائی چاہتے ہیں، قانون اور قاعدے کے مطابق بانی کو سہولتیں دی جائیں۔

اس سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ کارکن ثابت قدم رہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی قریب ہے۔

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور فرنٹ لائن سے احتجاج کو لیڈ کررہے ہیں، وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اٹک کراس کرنے کی دھمکی دینے والےخواجہ آصف اور دیگر وزراء کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ بڑھکیں مارنے والے خواجہ آصف میں تھوڑی سی شرم ہو تو فوری استعفیٰ دیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن ثابت قدم رہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی قریب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.