پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا

image

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا  ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے، میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں  نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔

بشریٰ بی بی نےعمران خان کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی،فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا، اُسی گدھ نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی تیاری ہے کہ بانی چیئرمین کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمے کےلیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.