دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ پر مشاورت کا عمل جاری ہے، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے مضبوط اسکواڈ ہو گا جس میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا بھی امکان ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
بھارت کو کھیلنا ہے توپاکستان آنا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر بیٹر اور باؤلر ز کو آرام دیا جا سکتا ہے لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقہ میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، وائٹ بال اور ریڈ بال سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔